آسٹریلین کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات آبائی گائوں میں ادا کر دی گئیں

تقریب میں کرکٹرز سمیت پانچ ہزار سے زائد افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی ، اہلخانہ نے خراج تحسین پیش کیا

نیو سائوتھ ویلز :آسٹریلیا کے آنجہانی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات انکے آبائی علاقے میں ادا کردی گئیں ۔ قاتل باؤنسر کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارنے والے آسڑیلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات نیو ساؤتھ ویلز کے قصبے میکسویلے میں ادا کی گئیں ۔ انتظامیہ کے مطابق ہیوز کی آخری رسومات میں 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ آنجہانی کرکٹر کے اہلخانہ نے ہیوز کو میموریل سروس میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ آسٹریلوی بلے باز کے بھائی جیسن نے ہیوز کے ساتھ گزارے لمحات کو شیئر کیا ۔ فلپ ہیوز کی بہن میگن بھی اپنے بھائی کی یاد میں آبدیدہ ہوگئیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہیوز ہمیشہ ان کی یادوں میں زندہ رہیں گے ۔ فل ہیوز کے بچھڑنے کا غم آسٹریلین کپتان بھی چھپا نہ سکے ، ٹیم اور آفیشلز کی جانب سے آنجہانی بلے باز کو خراج عقیدت پیش کرنے میڈیا کے سامنے آئے تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔ آسٹریلوی بلے باز کے لئے ہونے والی دعائیہ تقریب ٹیلی ویثرن پر براہ راست نشر کی گئی ۔ 25 سالہ ہیوز ڈومیسٹک میچ کے دوران شان ایبٹ کی گیند سر پر لگنے سے انتقال کر گئے تھے

تبصرے بند ہیں.