پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کل دبئی میں کھیلا جائے گا

آفریدی ، عمر گل ، محمد عرفان ٹیم کو دستیاب ، کیویز ٹیسٹ کے بعد مختصر دورانئے کی سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم

دبئی:ٹیسٹ سیریز کے بعد اب شاہین محدود اوورز کی کرکٹ میں کیویز سے مقابلہ کرینگے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم طویل دورانئے کے میچز میں ٹھنڈے مزاج کے ساتھ کھیلنے کا موڈ تبدیل کرتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ کا جارحانہ اور تیز انداز اپنانے کیلئے تیار ہے ۔ ٹی 20 سیریز کا افتتاحی میچ دبئی میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا ۔ مختصر فارمیٹ کےمیچ کے لیے قومی ٹیم آج دبئی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کرے گی ۔ بوم بوم سیریز جیت کر آگے ون ڈے اور پھر ورلڈکپ کے لیے ردھم بنانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ کپتان شاہد آفریدی کو احمد شہزاد ، محمد حفیظ اور عمر اکمل ہی نہیں بلکہ محمد عرفان اور عمر گل کا زبردست ساتھ ہو گا ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے ۔ ون ڈے کے ریکارڈ ہولڈر کورے اینڈرسن کے علاوہ مارٹن گپٹل ، نیتھن میکلم، کائل ملز ، ٹوم لیتھم اور روس ٹیلر بھی کپتان کی ہمت بڑھائیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.