پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کرنے کی حمایت کردی

 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کرنے کی تجویز کی حمایت کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران چیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس سے تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا جب کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کا پروگرام آئی سی سی کے ہاتھ میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اپنی عالمی رینکنگ کی بنیاد پرٹیسٹ کرکٹ کے اول گروپ میں ہوگی جب کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی جانب سے مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ ان کی ٹیمیں اس وقت عالمی رینکنگ میں نیچے ہیں لیکن اس بات سے قطع نظر کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے اوپر والے درجے میں ہو یا نچلے درجے میں وہ اس 2 گروپ ٹیسٹ کرکٹ کی حمایت کرے گا

تبصرے بند ہیں.