پاکستانی آم، کینو اور گوشت کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد:  پاکستان کے آم،کینواور گوشت کی برآمدات میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ روس نے آلو کی درآمد پر پابندی ختم کر دی جس سے آم کی روس کو برآمد میں بھی اضافہ ہوگا،وزارت تجارت کی دستاویزات کے مطابق آسٹریلیا،جنوبی کوریا، موریٹیس، لیبیا،لبنان ،جاپان نے 13سال بعد پاکستان کے آم پر پابندی ختم کر دی۔ بھارت کے آم پر کوالٹی کنٹرول کی بہتری کے لیے پابندی لگنے کے بعد پاکستان نے 131 فارمز اور 33 پیکنگ ہاؤسزکی رجسٹریشن ڈی پی پی کے ذریعے کرا دی، آم کی جاپان کو برآمدمیں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.