وقار یونس نے گورننگ بورڈ پر لفظی باؤنسرزداغ دیے

لاہور: سابق پیسر نے پاکستان کرکٹ کی باگ ڈور نان کرکٹرز کے ہاتھوں میں ہونے پرناگواری کا اظہار کیا ہے،  سابق ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ فیصلے گورننگ بورڈ کے وہ ارکان کررہے ہیں جن کا اس کھیل سے کوئی تعلق ہی نہیں رہا،امور میں بہتری لانے کیلیے ڈومیسٹک ڈھانچہ مضبوط بنانا ہوگا، مکی آرتھر سے فوری نتائج کی توقع نہ رکھی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ انتظامات نان کرکٹرز کے ہاتھوں میں ہونے پر وقار یونس نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،ایک انٹرویو میں سابق ہیڈ کوچ نے کہاکہ میں نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ معاملات چلانے کیلیے ایک کرکٹ کمیٹی بنائی جائے جس میں سابق کرکٹرز شامل ہوں، مگر افسوس کی بات ہے کہ تمام فیصلے گورننگ بورڈ میں شامل وہ ارکان کررہے ہیں جن کا اس کھیل سے کوئی تعلق ہی نہیں رہا،ہمیں وسیم اکرم، یونس خان، مصباح الحق اور رمیز راجہ جیسے کرکٹرز کو ذمہ داریاں دینی چاہئیں۔

تبصرے بند ہیں.