پی سی بی تھنک ٹینک کا ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی تشکیل نو پر غور شروع

لاہور……ورلڈ کپ مشن تو پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناکامی کے ساتھ اختتام کو پہنچا، اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو ون ڈے کے نئے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے تقرر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔پی سی بی کو مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد ون ڈے ٹیم کے نئے قائد کی تلاش ہے اس کے ساتھ ساتھ دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹیم کا انتخاب بھی نئی سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی ،جس کی تشکیل باقی ہے۔ چیئرمین شہریار خان نے صلاح مشورے شروع تو کر دیئے ہیں لیکن حتمی فیصلے پر پہنچنے میں انہیں دشواری کا سامنا ہے۔ اظہر علی اور سرفراز احمد نئے کپتان کے لیئے مضبوط امیدوار بن گئےہیں جبکہ اسد شفیق اور فواد عالم کے ناموں پر بھی غور کیاجا رہا ہے ،البتہ محمد حفیظ کو بورڈ کے اندر حمایت حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ چیف سلیکٹر کسی لو پروفائل کرکٹر کو مقرر کرنے کا خواہش مند ہے۔

تبصرے بند ہیں.