مشن ورلڈ کپ ادھورہ رہنے پر معافی مانگتے ہیں،وہاب ریاض

لاہور…….کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ایک بار پھر پوری ٹیم کی جانب سے کوارٹر فائنل میں شکست پر قوم سے معافی مانگی ہے۔ کپتان مصباح الحق سمیت 10کھلاڑی اور 6آفیشلز آسٹریلیا سےلاہور پہنچے۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو پوری ٹیم کی جانب سے قوم سے معافی مانگی اور کہا کہ ٹیم کو اس وقت سپورٹ کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں شین واٹسن کو شارٹ پچ اور باؤنسر کرانے کا مقصد حریف ٹیم پر دباؤ ڈالنا تھا ،جس میں کامیاب ہوا،لیکن بدقسمتی سے میچ نہیں جیت سکے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور سہیل خان کراچی پہنچے ، وکٹ کیپر سرفرا زاحمد کے گھر پر جشن کا سماں تھا۔ ان کےمداحوں نے وہاں خوب ہلہ گلہ کیا ، منچلوں نے ڈانس بھی کیا ۔

تبصرے بند ہیں.