مارکیٹ کمیٹی میں کروڑوں روپے کاغبن، ترقیاتی منصوبے نامکمل، اینٹی کرپشن نےتحقیقات شروع کردی

کراچی:محکمہ انیٹی کرپشن نے محکمہ زراعت کے ذیلی ادارے مارکیٹ کمیٹی کراچی میں کروڑوں روپے کے کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق2001میں سپر ہائی وے پر سو ایکٹر اراضی پر قائم ہونے والی فروٹ و سبزی منڈی آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، جبکہ ہر سال ترقیاتی منصوبوں کے لئے بجٹ میںفنڈ مختص کئے گئے لیکن فنڈ کے باوجود 14سال میں بھی منصوبے مکمل نہیں ہوسکے،اور منڈی آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، منڈی میں بنایا گیا گیسٹ ہاوس ناکارہ ہوچکا ہے ، اس کے باتھ خراب ہیں دیواروں میں داریں پڑھ رہیں ہیں ، باتھ کے منصوبوں پر بھی نہیں ہوا، باتھ کو صاف ستھرا رکھنے اور نئے بنانے کے لئے فنڈ رکھے گئے لیکن باتھ روم کی رئپرنگ کے فنڈ بھی ہڑپ ہوگئے، اس کے علاوہ اور فٹ پاتھ پر بھی کام نہیں ہوا ، اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کے باعث منڈی رات میں ایک دیہات کا منظر پیش کرتی ہے جبکہ سبزی وفروٹ منڈی میں کاروباری سرگرمیاں رات میں ہی ہوتی ہیں ، منڈی میں ایڈ من بلاک کا براحال ہے باتھ کی صورتحال خراب ہونے کے باوجود منڈی میں ایڈ منسٹریٹر کا کمرہ اور دیگر کمرے بھی غیر آباد ہیں ، مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ کی سرپرستی میں قبضہ مافیا سرگرمیاں عروج پر ہیں ، حکومت سندھ نے انور علی گوپانگ نامی افسر کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا لیکن کرپشن کے الزام میں بر طرف کردیا گیا لیکن انور علی گوپانگ نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے دوبارہ ایڈ منسٹریٹر کا عہدہ حاصل کرلیا ، انور علی گوپانگ کا عدالتی احکامات کے بر خلاف تقرر کیا گیا ہے عدالت نے ڈپیوٹیشن کو ختم کردیا ہے لیکن انور علی گوپانگ تاحال ڈپیپوٹیشن پر فرائض انجام دے رہا ہے، جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزئی ہے، جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری عبدالحق جو گریڈ 14 کے ملازم تھے حال ہی میں گریڈ16 میں ترقی دی گئی ہے اور ان کو گریڈ 17 کے سیٹ پر فرائض کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں واضع رہے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری کی سیٹ گریڈ 17کی ہے اور گریڈ 16 کےافسر تعینات کیا گیا ہے ، منڈی میں کرڑوں روپے کی کرپشن کئی افسران کے خلاف انیٹی کرپشن اور نیب میں مقدمات زیر سماعت ہیں ، موجودہ صورتحال میں حکومت نے سندھ تاجروں کے مطالبے پر منڈی میں ہونے والی کڑوروں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور محکمہ انیٹی کرپشن نے مارکیٹ کمیٹی کے میں فنڈ ہڑپ کرنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں ،مارکیٹ کمیٹی کی موجودہ صورتحال پر محکمہ زراعت کے ترجمان سے موقف معلوم کرنے کیلئے فون کیا لیکن ان کا فون بند تھا۔

تبصرے بند ہیں.