پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 230 ارب روپے سے تجاوز کر گیا –

دائیگی نہ ہونے پر بین الاقوامی کمپنیوں نے سپلائی کم کرنے کا عندیہ دیدیا۔ پی ایس او نے مقامی ریفائنری اور بین الاقوامی سپلائرز کو 100 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔

کراچی: (آن لائن) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کا سرکلر ڈیٹ 230 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ مالی مشکلات پر پی ایس او نے حکومت سے فوری 60 ارب روپے مانگ لئے ہیں جبکہ ادائیگی نہ ہونے پر بین الاقوامی کمپنیوں نے تیل کی سپلائی کم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر اور دیگر اداروں پر واجبات 230 ارب 74 کروڑ روپے پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پی ایس او نے مقامی ریفائنری اور بین الاقوامی سپلائرز کو 100 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے جس کی وجہ سے پی ایس او نے حکومت سے فوری طور پر 60 ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کمپنیوں نے ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں تیل کی سپلائی کم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری ادائیگی نہ کی گئی تو پاور پلانٹس کو فرنس آئل اور ڈیزل کی سپلائی کم کرنا پڑ سکتی ہے جس سے ملک بھر میں بجلی کے بحران سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.