ڈالر کی قدر بڑھنے کے باوجود روئی کی قیتموں میں کمی کا سلسلہ جاری

رحیم یار خان()روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے باوجود ملک میں روئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے ، ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمت ڈیڑھ سو روپے من کم ہوگئی۔

پنجاب میں روئی کی قیمت 5 ہزار 250 روپے سے 5 ہزار 300 روپے اور سندھ میں 5 ہزار 200 روپے سے 5 ہزار 250 روپے من پر آگئی ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے ٹی سی پی خریداری کا عمل فوری طور پر شروع کرے ۔ آئل کیک پرعائد 5 فیصد جی ایس ٹی واپس لینے سے بھی قیمتوں میں استحکام آ سکتا ہے جس سے پھٹی کی قیمت میں فوری طور پر 200 روپے سے 250 روپے فی چالیس کلو گرام تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.