پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور:پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ چوہدری سعید ظفر ایڈووکیٹ نے صدر پاکستان کے جاری کردہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کر دیا۔درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے لایا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کو کالعدم قرار دے۔

تبصرے بند ہیں.