پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ کو وزیر اعلی سندھ نامزد کردیا
کراچی: پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ کو سندھ کا وزیر اعلٰٰی نامزد کردیا،جبکہ ایم کیو ایم کوسندھ حکومت میں اتحادی بنانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ کراچی بلاول ہاوٴس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں سندھ میں حکمت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے،پیپلز پارٹی کے منتخب ارکان نے قائم علی شاہ کو قائد ایوان اور نثار کھوڑو کو پارلیمانی لیڈر بنانے پر اتفاق کر لیا، تاہم وزارتوں کی تقسیم پر اختلافات قائم ہیں، تعلیم، صحت، داخلہ اور بلدیات کی وزارتوں پر ابتک کوئی فیصلہ نہ ہو سکا،سندھ میں حکومت سازی کے حوالے سے ایم کیو ایم کو اتحادی بنانے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں مضبوط اور مخلوط حکومت بنا کر مسائل حل کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.