Latest National, International, Sports & Business News

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت نے پرانی قیمتیں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہارون الرشید کی زیر صدارت 28ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی کی قیمت میں فی لیٹر 15روپے اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ براہ راست اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے ،اگرچہ امریکہ ،ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والا ایندھن بحران ہمارے اختیار سے باہر ہے،تاہم جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔اضافی اقدامات کیے جائیں ۔

تبصرے بند ہیں.