پیرس کی ’ٹیکس ورلڈ‘ میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی

کراچی: پیرس میں منعقدہ ٹیکسٹائل اپیرل مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو امریکا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، فرانس اور یورپی یونین کے دیگر ملکوں سمیت وسط ایشیائی ممالک کے خریداروں کی جانب سے بھرپور رسپانس حاصل ہوا ہے۔

پاکستانی 30فیربک اور گارمنٹ کمپنیوں نے 15سے 18 فروری 2016کو پیرس میں منعقدہ نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت پاکستانی کمپنیوں کے قومی پویلین کے ذریعے اپنی مصنوعات دنیا کے سامنے پیش کیں۔ اس سال نمائش میں 230 کمپنیوں نے حصہ لیا بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت گزشتہ سال کے مقابلے میں 30فیصد زائد رہی۔ پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، ویتنام، چین، ہانگ کانگ، تائیوان، کوریا، بھارت، ترکی اور مراکش نے بھی قومی پویلین قائم کیے۔

تبصرے بند ہیں.