قطر سے معاہدے کے بعد مارچ میں سی این جی نرخ کم ہوں گے، غیاث پراچہ

کراچی: سی این جی سیکٹر نے قطر سے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے توانائی، مقامی صنعت اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے ساتھ صارفین کیلیے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ قطر سے معاہدے کے بعد مارچ کے پہلے ہفتے میں آنے والی ایل این جی سستی ہوگی جس سے صارفین کو فائدہ ہو گا جبکہ سی این جی انڈسٹری کی بحالی میں بھی مدد ملے گی جس سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا۔ قطر سے پانچ ڈالر فی ایم ای بی ٹی یوکی قیمت پر ایل این جی سپلائی کا معاہدہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے جو ملکی معیشت کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.