بھارت میں نسلی فسادات، ریاست ہریانہ میں پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی

نئی دلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ نہ دیئے جانے کے خلاف پرتشدد احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے جس کے دوران اب تک 19 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کا مطالبہ کرنے والی جاٹ برادری کا احتجاج پرتشدد ہوگیا جس کے دوران اب تک ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی جب کہ پولیس اور عوام سے جھڑپوں کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے احتجاج کی شدت کو کم کرنے کے لئے مختلف اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود لٹیروں نے دکانیں لوٹنے کے علاوہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.