پیرس فیشن شو میں پاکستانی ڈیزائنر فائزہ شاہ کی تیسری پوزیشن

پیرس: 

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والے ثقافتی فیشن شو میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر فائزہ شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

سالانہ بین الاقوامی فیشن شو میں 30 ممالک کے 100 سے زائد فیشن ڈیزائنرز اور 200 ماڈلز نے حصہ لیا۔ پروگرام کے پہلے حصے میں 30 ممالک کے ثقافتی لباس پیش کیے گئے جب کہ پاکستانی ثقافتی شو کی سربراہی آصفہ ہاشمی نے کی۔

تبصرے بند ہیں.