پاک افغان سرحد 18 روز بعد کھول دی گئی

پشاور: 

افغانستان سے دہشتگردوں کی مسلسل کارروائیوں کے بعد بند کی گئی سرحد کو 18 روز بعد 2 دن کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم اس دوران صرف ویزا اور مکمل سفری دستاویزات کے حامل لوگوں کو پیدل نقل و حرکت کی اجازت ہے۔ 

افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی پے در پے کارروائیوں کے بعد بند کی گئی سرحد کے باعث دونوں اطراف ہزاروں افراد پھنس گئے تھے جن کی واپسی کے لیے پاکستان نے 2 روز کے لیے طورخم، انگور اڈا اور چمن سے اپنی سرحد کو کھول دیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر 3 مقامات سے آمدورفت کھلنے سے دونوں اطراف پر لوگوں کا رش لگ گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.