پہلے ون ڈے سے ڈراپ ہونے والے عمر اکمل کا ستارہ گردش میں

دبئی: غیر مستقل مزاج کارکردگی کے حوالے سے شہرت رکھنے والے مڈل آرڈرعمر اکمل کا ستارہ گردش میں دکھائی دے رہا ہے اور وہ دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل کے لئے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ دبئی کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں عمر اکمل اہم مرحلے پر بولڈ ہوکر پاکستان ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں عمر اکمل پر حارث سہیل کو ترجیح دی گئی۔حارث سہیل نے محمد حفیظ کی جگہ پر کرتے ہوئے اپنی لیفٹ آرم بولنگ سے پانچویں بولر کا کردار بخوبی ادا کیا اور دس اوورز میں39رنز دیئے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے حارث سہیل کی پہلی ہی گیند پر سرفراز احمد اسٹمپڈ کرنے میں ناکام رہے۔25سالہ حارث سہیل چوتھا ون ڈے انٹر نیشنل کھیل رہے تھے اور انہوں نے پہلی بار بولنگ کی۔

تبصرے بند ہیں.