سری نگر: پہلگام ڈرامے کے بعد بھارتی میڈیا نے پیشہ ورانہ اقدار کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے صحافت کے بجائے مودی سرکار کےجنگی ترجمان کا کردار ادا کیا۔بھارتی میڈیا اپنی نشریات کے ذریعے مسلسل جنگی جنون کو ہوا دیتے ہوئے جعلی خبروں کے ذریعے اپنےعوام کو گمراہ کرتا رہا، پہلگام فالس فلیگ کے بعد ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی نے بھارتی حکومت کو جنگ کیلئے اکساتے ہوئے پاکستان کو غزہ بنانے کا مطالبہ کیا۔پہلگام ڈرامے کے بعد بھارتی میڈیا نے زمینی حقائق کو پسِ پشت ڈال کر دو ایٹمی طاقتوں کے مابین جنگی کشیدگی کو ہوا دینے کی مذموم مہم جاری رکھی، بھارتی اینکرز اپنے ٹی وی سٹوڈیوز کو جنگی کمروں میں تبدیل کرکے خطے کا امن تباہ کرنے اور جنگی جنون پھیلانے پرتل گئے۔کراچی پورٹ کو آگ لگانے اورمیزائل حملوں کی دھمکیاں دیکر بھارتی میڈیا نے اپنی ذہنی پسماندگی اورشدید عدم تحفظ کا ثبوت دیا، بغیرکسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کرکے بھارتی میڈیا نے بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ اورپیشہ ورانہ وقار کو پر داؤ پرلگا دیا۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا انتقام اورجنگی تیاریوں کی گردان کرکے کشیدگی اورجنگی جنون کوفروغ دینے کے مذموم ایجنڈے پرکار بند رہا، نام نہاد بھارتی دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ جنرل جی ڈی بخشی بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر جنگ کے شعلے بھڑکانے میں پیش پیش رہا۔
تبصرے بند ہیں.