پہلا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کے تین وکٹ پر407 رنز ، بریتھ ویٹ کی ڈبل سنچری –

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزبارش کے باعث صرف 56 رنز کا کھیل ہو سکا اور ان چھپن اووروں میں مہمان ٹیم کو دوسرے روز ایک بھی وکٹ نہ مل سکی۔

کنگسٹن (نیٹ نیوز) دوسرے دن بارش کے باعث کھیل لنچ کے بعد ہی ممکن ہو سکا اور ویسٹ انڈیز نے کل کے سکور تین وکٹوں پر 264 رنز کے ساتھ کھیل شروع کیا۔ اس وقت بریتھ ویٹ 123 اور شیو نارائن چندرپال ایک رن پر کھیل رہے تھے۔ بنگلہ دیش کے کسی باولر کو کھیل کے دوسرے روز کوششوں کے باوجود ایک بھی مزید وکٹ نہ مل سکی۔ جب کھیل ختم ہوا تو نوجوان بیٹسمین بریتھ ویٹ 205 اور تجربہ کار چندر پال 51 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ –

تبصرے بند ہیں.