بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کی پیشکش

نریندر مودی کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو خط ،امدادی کارروائیوں میں شرکت کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد () بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کی گئی ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیر اعظم نواز شریف سے افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے تباہ کار یوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو امداد کو پیش کش کی، ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں ، دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.