پہلا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کے بنگلہ دیش کے خلاف تین وکٹ پر 264 رنز

ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 64 اور براوو 62 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پہلے دن کے ہیرو اوپنر بریتھ ویٹ ہیں جو 123رنز بنا کر ابھی کھیل رہے ہیں۔

کنگسٹن (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کی ٹیم نے کنگسٹن گراونڈ پر ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیزکی طرف سے گیل اور بریتھ ویٹ کے درمیان اوپننگ سٹینڈ 116 رنز کا رہا۔ صرف ایڈورڈ دس رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، ان کے علاوہ دیگر اب تک کھیلنے والے سبھی بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ کھیل ختم ہوا تو بریتھ ویٹ کے ساتھ شیو نارائن چندرپال ایک پر کھیل رہے تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تاج الاسلام نے دو اور شوواگاتا نے ایک وکٹ لی۔

تبصرے بند ہیں.