آسٹریلوی ویمن نے پاکستان کو چوتھا ٹی ٹونٹی بھی ہرا دیا ، کلین سویپ م

آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پاکستانی فی میل کرکٹرز کو چوتھے ٹی 20 میں بھی ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے گرین شرٹس کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کیا تھا۔

گولڈ کوسٹ () گولڈ کوسٹ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں میزبان آسٹریلوی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا ڈالے۔ کپتان لیننگ نے 46 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے اسماویہ اقبال ، انعم امین اور بسمہ معروف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی تھی۔ مقررہ بیس اوورز میں ثناء میر الیون صرف ایک سو انیس رنز بنا سکی اور یوں بیس رنز سے شکست کھا گئی۔ بسمہ معروف کے انتالیس رنز بھی گرین شرٹس کو شکست سے نہ بچا سکے۔ پاکستان ویمن ٹیم کے لیے دورہ آسٹریلیا ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ہے۔ اس سے پہلے ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ –

تبصرے بند ہیں.