بھارت نے انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ سیریز 3-1 سے جیت لی –

سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے 294 رنز سکور کئے ،بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 253 رنز پر ڈھیر ہوگئی

لیڈز () انگلینڈ نے بھارت کو پانچواں ون ڈے اکتالیس رنز سے ہرا دیا، پانچ میچوں کی سیریز ٹیم انڈیا نے تین ایک سے اپنے نام کر لی ۔ لیڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے دو سو چورانوے رنز بنائے ۔ جو رُوٹ نے ایک سو تیرہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ جواب میں بھارت کا آغاز مایوس کن رہا،صفر پر ایک، پچیس پر دو اور انچاس رنز پر تین وکٹیں گر گئیں، یوں پوری ٹیم اڑتالیس اعشاریہ چار اوور میں دو سو ترپن رنز پر ڈھیر ہو گئی، پانچواں ون ڈے تو میزبان انگلینڈ نے جیت لیا،لیکن سیریز تین ایک سے ٹیم انڈیا کے نام رہی ۔ –

تبصرے بند ہیں.