پہلا ون ڈے:پاکستان ،اسکاٹ لینڈکل آمنے سامنے

ایڈن برا: پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے ا نٹرنیشنل کل ایڈن برا میں کھیلا جائیگا۔ کھلاڑیوں کوسردموسم سے ہم آہنگ ہونے کا چیلنج درپیش ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ کا آغازجمعہ کوایڈنبرا میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف ون ڈے میچ سے کر یگی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہردوبج کر پینتالیس منٹ پرشروع ہوگا۔ گرین شرٹس کوپہلے پریکٹس سیشن کے دو ران سردموسم اورتیزبارش کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے گرم موسم سے جانیوالے کھلاڑیوں کواسکاٹ لینڈ کے سر دموسم سے ہم آہنگ ہونے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوواٹمورکا کہنا ہے کہ چیمپئینزٹرافی کی تیاری کیلئے اسکاٹ لینڈ اورآئرلینڈ کیخلاف میچزبہت اہم ہیں۔ ماحول میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا جوٹیم کے پاس نہیں ہے۔ پاکستان نے آخری باردوہزارچھ میں اسکاٹ لینڈ میں ون ڈے میچ کھیلا تھا جس میں گرین شرٹس نے ا نضمام الحق کی قیادت میں پانچ وکٹوں سے کا میابی حاصل کی تھی۔ پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے د رمیان اب تک دوون ڈے کھیلے جاچکے ہیں اوردونوں میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔ جمعہ اوراتوارکوکھیلے جانیوالے د ونوں میچزکے بارش سے متاثرہونیکا خدشہ ہے۔ اسکاٹس ٹیم کے نئے کپتان کائل کوئٹزرپاکستان کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔۔

تبصرے بند ہیں.