پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا اعلان کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے 15 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اطلاق 16 نومبر سے 30 نومبر تک ہوگا۔اسحٰق ڈار نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 16 نومبر سے 30 نومبر تک وہی قیمتیں ہوں گی جو آج نافذالعمل ہیں۔اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں رد بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ 15 اکتوبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.