پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس نے ٹرافی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔ٹاس سیشن کے موقع پر انگلش کپتان بین سٹوکس کا کہنا تھا ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے پرجوش ہیں ،پاکستان مشکل حریف ہے، کوشش ہوگی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں ،راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ بھی اچھی نظر آرہی ہے ۔دوسری جانب قومی کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ اچھی نظر آرہی ہے، اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے، انگلش کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پلیئرز کی دستیابی سے آگاہ کردیا تھا، انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی تھی۔انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے 11 کھلاڑی کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.