Latest National, International, Sports & Business News

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے لیٹر کمی کا مطالبہ

کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کے باوجود ملک کے اندر معمولی کمی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم ازکم دس روپے کی کمی کا اعلان کیا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت عالمی منڈی کی قیمتوں کو ملحوظ رکھا جاتا ہے جبکہ کمی ہوجائے تو حکمران اپنی مرضی سے پیسوں کی صورت میں کمی کی جاتی ہے جو کہ عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملک کے اندر مہنگائی، بیروزگاری اور کاروبار ختم ہورہے ہیں۔ حکومت فوری طور پر عالمی منڈی کی قیمتوں کے تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

تبصرے بند ہیں.