- لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور نے جمع کرائی۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے۔ قیمت 159 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کیا، عمران خان پاکستان کے عوام اور خودمختاری کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ قرارداد میں وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.