پٹرولیم قیمتیں ہر6 ماہ بعدمقررکرنے کی افواہیں مسترد

اسلام آباد:  وزارت پٹرولیم اور اوگرا نے 6 ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے کر ہر ماہ قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار کامیاب ہوا ہے۔

اس لیے اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں، اس طرح کی اطلاعات افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.