گولن کو حوالے کرو ورنہ خدا حافظ؛ ترکی کی امریکا کو وارننگ

انقرہ / واشنگٹن: ترکی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے پنسلوینیا میں مقیم خود ساختہ جلا وطن ترک رہنما فتح اللہ گولن کو اس کے حوالے نہ کیا تو امریکا انقرہ حکومت کے ساتھ اپنا اتحاد کھو دے گا۔

ترک وزیرانصاف بیِکر بوزداگ نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرامریکا گولن کو ہمارے حوالے نہیں کرتا تو وہ ایک ’’دہشت گرد‘‘ کی وجہ سے ترکی کے ساتھ تعلقات قربان کریگا۔ گولن کی حوالگی کے معاملے پر ترک عوام میں امریکا مخالف جذبات عروج پرہیں اور خدشہ ہے کہ یہ مخالفانہ جذبات نفرت میں تبدیل نہ ہوجائیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا ایک عظیم ملک ہے اورہم امید رکھتے ہیں کہ وہ ایک عظیم ملک ہی کی طرح عمل کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.