پيپلزپارٹی نے کراچی ميں انتخابات کو دھاندلی قرار دے دیا
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ کراچی میں بعض پولنگ اسٹیشنوں پر نامعلوم افراد نے قبضہ کرلیا ہے اور جعلی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پاکستان پيپلز پارٹی کے رہ نما تاج حیدر نے کراچی ميں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے دوران دھاندلی کی جارہی ہے اور جعلی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر حملے کيے گئے اور ايجنٹوں کو بھگا ديا گيا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف حلقوں ميں انتخابی عملے کو روکا بھی گيا۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے باوجود الیکشن کمیشن نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ تاج حیدر کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کےتحت مختلف حلقوں ميں عملے کو روکا گيا۔ الیکشن کمیشن نے3 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ایکشن نہیں لیا۔ ٹھپے مارے گئے،جعلی ووٹنگ ہو رہی ہے، کارکنوں پر حملے کيے گئے اور ايجنٹوں کو بھگا ديا گيا۔ بدين اور ٹھٹھہ ميں بھی صورت حال بگڑ سکتی ہے۔ تاج حیدر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے3گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ایکشن نہیں لیا۔ این اے250پر پولنگ کا عملہ11بجے کے بعد پہنچا۔
تبصرے بند ہیں.