پولیس کو بھارتی کرکٹرز کی اسپاٹ فکسنگ کے ثبوت مل گئے
نئی دہلی: انڈین پریمئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تین بھارتی کرکٹرز گرفتار، نئی دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ اور نو مئی کو کھیلے جانے والے میچ میں اسپاٹ فکسنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ آئی پی ایل کے میچز میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والے راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں اور گیارہ بکیز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد نئی دہلی پولیس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئی پی ایل کے پانچ اور نو مئی کو کھیلے جانے والے میچز میں اسپاٹ فکسنگ کی گئی جس کے ثبوت پولیس کے پاس موجود ہیں۔ کھلاڑیوں نے بکی کی ہدایات کے مطابق عمل کیا۔ کھلاڑیوں کو حوالہ کے ذریعے ڈالرز میں ادائیگی کی گئی۔ پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ دو غیر ملکیوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ بھی تفتیش میں تعاون کرے گا۔
تبصرے بند ہیں.