پولیس ٹیم نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کیا ‘ آئی جی پنجاب

دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا تو ٹیم پہلے سے موجود تھی

لاہور( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پولیس ٹیم نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کیا ہے ، حکمت عملی کے تحت کچھ دن خاموشی رکھی گئی جس سے ملزم نے نقل و حرکت شروع کی ۔ 90شاہراہ قائد اعظم پر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہاکہ اس واقعہ کے ایک ملزم کو دو تین روز بعد ہی گرفتار کر لیا تھا۔ جب عابد ملہی واردات کے بعد اپنے گھر پہنچا تو اس کے ساتھ نہ جا سکنے والے اس کے ساتھی اقبال عرف بالا نے اسے بتایا کہ تمہاری تصویر ٹی وی پر چل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی آ گئی ہے۔ آئی جی نے بتایا کہ ملزم عابد ملہی فرار ہو کر مانگا منڈی، فورٹ عباسم فیصل آباد، چنیوٹ گیا ۔ چنیوٹ میں یہ کئی روز تک انڈر گرائونڈ رہا ، وہاں پراس نے عباس نامی شخص کے پاس نوکر ی کر لی تھی اور اس کے جانوروں کو چارہ وغیرہ ڈالتا تھا۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے حکمت عملی کے تحت خاموشی اختیار کی لیکن ہم اسے ٹریس کرنے میںلگے ہوئے تھے ۔ فیصل آبادآ کر اس نے اپنے سالے کے فون سے گھر والوں سے رابطہ کیا کیونکہ اسے معلوم ہوگیا تھاکہ پولیس نے اس کے والد اور بیوی کوچھوڑ دیا ہے ، ملزم جب اپنے گھر آیا اور جیسے ہی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا تو وہاں پولیس ٹیم پہلے سے موجود تھی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.