گوجرانوالہ پولیس نے فیصل آباد اور جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کا چار رکنی گروہ گرفتارکرلیا۔گوجرانوالہ کے سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کے مطابق چار رکنی گروہ کو فیصل آباد اور جھنگ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے ملزمان پولیس وردیاں پہن کر شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روکتے اور پھر اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔پی او کے مطابق ملزمان گوجرانوالہ میں بھی کئی وارداتیں کر چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ پولیس وردیاں ملزمان تک کیسے پہنچی اور جو لوگ بھی اس میں ملوث پائے گئے انہیںگرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.