وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر بل میں گھس جانے والا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کیلئے ٹھیک ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجرم اور لیگل ٹیم غائب ہے، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ بچاؤ نہیں بلکہ عدلیہ سے بچاؤ تحریک ہے، فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوا۔
تبصرے بند ہیں.