پوجا کے بیان سے مایوسی ہوئی معاف نہیں کروں گا، کبیر بیدی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی پوجا بیدی کے اپنی نئی بیوی کے خلاف دیے جانے والے بیان سے بہت مایوس ہوئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کبیر بیدی نے چند دن قبل پروین دسنج سے شادی کی تھی۔جس پر ان کی کی بیٹی نے کینہ پرور تبصرہ کیا تھا۔کبیر بیدی نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شادی کے بعد ان کی بیٹی نے ان کی بیوی کے خلاف جو تبصرہ کیا ہے وہ اس سے انتہائی مایوس ہوئے ہیں اور وہ اس کے برے رویے کو معاف نہیں کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.