پنجاب کے صنعتی سیکٹر کو5 ماہ بعد گیس کی جزوی فراہمی بحال

لاہور…….5 ماہ کی طویل بندش کے بعد بالاخر پنجاب کے صنعتی سیکٹر کو گیس کی جزوی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ نیا پلان جاری کر دیا گیا ہے ۔پنجاب کی صنعتوں کو 5 ماہ سے گیس بند تھی اور صارفین مشکلات کا شکار تھے سوئی نادرن گیس کمپنی نے 18 مارچ سے نیا گیس لوڈمینجمنٹ پلان جاری کر دیاہے جس کے مطابق لاہور ،شیخوپورہ ،ساہیوال ریجن کے صنعتی سیکٹر کو آج صبح 6 بجے گیس فراہم کر دی گئی ہے اور گیس کی فراہمی 20 مارچ کو 6 بجے صبح بند ہو گی ۔سوئی گیس حکام نے مزید بتایا کہ 20 سے 22 مارچ تک فیصل آباد ،گوجرنوالہ ،گجرات ملتان بہاولپور سرگودھا کو گیس ملے گی آنے والے دنوں میں گیس کی طلب ورسد کو دیکھ مزید فراہمی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.