پنجاب حکومت سندھ کی طرز پر گنے کی خریداری کا معاہدہ کرے،جاوید کیانی

لاہور……..پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نےپنجاب حکومت سے مطالبہ کیاہےکہ سندھ حکومت کی طرز پر گنے کی خریداری کا معاہدہ کیا جائے،ورنہ کسانوں کو ادائیگیاں ممکن نہیں ہو سکیں گی۔ پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین جاوید کیانی نے جیونیوز کو بتایاکہ سندھ حکومت نےگنے کی خریداری کے نرخ 172روپےفی من مقررکئے ہیں، 12روپے حکومتِ سندھ جبکہ باقی160 روپے کی ادائیگی شوگرملیں کریں گی، سندھ حکومت نے روڈ سیس کی مد میں بھی ملوں کو ادائیگی میں چھوٹ دےدی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت گنے کے نرخ 158 روپے فی من مقرر کرے اور زائد رقم خود ادا کرے۔

تبصرے بند ہیں.