پنجاب :ٹیکسٹائل ملوں کو توانائی کے بدترین بحران کا سامنا

لاہور…..پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو توانائی کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے اربوں ڈالر نقصان کے علاوہ ڈیڑھ کروڑ افراد کا روزگار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔روزانہ 10 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جبکہ 16 گھنٹے گیس بھی نہیں ملتی ،صنعتوں کا پہیہ چلے تو کیسے ؟ملک کی 70 فیصد ٹیکسٹائل صنعت کے حامل صوبے کو توانائی کے بدترین بحران کا سامنا ہے ۔اپٹما پنجاب زون کے قائم و مقام چیئرمین سید علی احسن کے مطابق توانائی بحران کا دلدل گزشتہ مالی سال 3 ارب ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس نگل گیا۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 67 فیصد اضافہ کردیا لیکن انڈسٹری کو پاور کی بلا تعطل فراہمی یقینی نہ بناسکی ۔ ٹیکسٹائل ملز مالکان کا کہنا ہے کہ اگرصنعتوں کو تالا لگا تو لاکھ افراد بے روزگار ہوجائیں ،جس سے غربت بھی بڑھے گی ۔

تبصرے بند ہیں.