گزشتہ مالی سال سبزیوں نے مہنگائی کے ریکارڈ بنائے

اسلام آباد…..گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے بھی کم رہی لیکن گندم اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو آٹے دال کا بھائو یاد دلادیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جون 2014 مہنگائی کی اوسط رفتار 8.62 فیصد رہی ۔اعدادو شمار کے مطابق آلو 70 فیصد اور ٹماٹر 25 فیصد کے قریب مہنگا ہوا ۔ اس عرصے میں عوام نے فی کلو آلو کے لیے 100 روپے سے زائد بھی ادا کیے ۔اس کے علاوہ پیاز بھی لگ بھگ 20 فیصد مہنگی ہوئی ۔مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے آٹا کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ سے غریب گھرانوں کے لیے دو وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل ہوگیا ۔ ایک سال کے دوران بجلی بھی15.82 فی صد مہنگی ہوئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوسط 10 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.