اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)دنیا بھر میں 71لاکھ سے زائد افراد کو متاثر اور 4 لاکھ سے زیادہ اموات کا سبب بننے والا مہلک نوول کورونا وائرس پاکستان میں بھی تشویشناک صورتحال اختیار کر رہا ہے اور یومیہ ہزاروں کی تعداد میں کیسز اور درجنوں اموات ہورہی ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ابھی تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 8 ہزار 317 مصدقہ کیسز ہیں جس میں سے 2 ہزار 172 کا انتقال ہوچکا ہے، آج ابھی تک ملک میں 2 ہزار 408 نئے کیسز اور 60 اموات بھی رپورٹ کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری جبکہ پہلی موت 18 مارچ کو سامنے آئی تھی جس کے بعد اس وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے اور پابندیاں اور لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا جو بعد ازاں نرم کردیا گیا اور اب تقریباً بعض شعبوں کے علاوہ تمام کاروبار کھلا ہوا ہے ، تاہم اس پورے عرصے کے دوران کورونا کیسز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوا اور 3 ماہ سے زائد کے وقت میں یہ کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کرگئے جبکہ اموات بھی 2 ہزار سے بڑھ گئیں جو تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتی ہیں۔پاکستان میں پہلے کیس سے لے کر 31 مارچ تک کیسز کی تعداد لگ بھگ 2 ہزار تھی جبکہ 26 اموات ہوئیں تھیں، اس کے بعد اپریل میں یہ کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار تک گئی اور اموات 385 تک جا پہنچیں، تاہم مئی میں صورتحال مکمل تبدیل ہوئی اور ایک ماہ میں 54 ہزار سے زائد کیسز سے مجموعی تعداد 71 ہزار اور 1100 سے زائد اموات سے یہ تعداد 1500 کا ہندسہ عبور کر گئی، اس کے بعد جون کے مہینے میں بھی کافی تیزی دیکھنے میں آئی اور ابتدائی 8 روز میں 35 ہزار سے زائد کیسز اور 600 سے زیادہ اموات کا اضافہ ہوا، آج (9 جون) کو بھی ملک کے مختلف حصوں میں کیسز کی تعداد بڑھی جبکہ اموات کی تعداد بھی بھی اضافہ دیکھا گیا تاہم صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 1916 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا جبکہ ایک روز کی ریکارڈ 58 اموات ہوئیں، سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق صوبے میں 1916 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 40 ہزار 819 تک پہنچ گئی، اس کے علاوہ صوبے میں ایک روز میں ریکارڈ 58 اموات بھی ہوئیں جس کے بعد مجموعی تعداد 773 تک پہنچ گئی۔اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 456 نئے کیسز کی تصدیق ی گئی، جس کے بعد اب تک علاقے میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 329 سے بڑھ کر 5 ہزار 785 ہوگئی۔ادھر گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا اور مزید 20 افراد کے متاثر اور ایک کی موت کی تصدیق ہوگئی، اعداد و شمار کے مطابق گلت بلتستان میں سامنے آنے والے ان نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 932 سے بڑھ کر 952 تک پہنچ گئی، مزید یہ کہ ایک موت کے بعد یہ تعداد 13 سے بڑھ 14 ہوگئی۔ادھر آزاد کشمیر میں بھی کورونا کے نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک فرد جان کی بازی ہار گیا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد وہاں تعداد 396 سے بڑھ کر 412 ہوگئی، اس کے علاوہ ایک موت سے وہاں اب تک اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا وہی اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کو مزید 663 افراد نے شکست دے دی جس کے بعد ملک میں اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 34 ہزار 355 سے بڑھ کر 35 ہزار 18 تک پہنچ گئی ۔ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے پاکستان بھر میں مصدقہ کیسزکی کل تعداد 108317، اموات2172، صحتیاب 35018 اور فعال کیسزکی تعداد 71127ہے ، اس وقت پاکستان میں سندھ میں کیسز کی تعداد 39 ہزار 555 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 40 ہزار 819 ہے، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 14 ہزار 6 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 788 ہے، علاوہ ازیں اسلام آباد میں 5 ہزار 785، گلگت بلتستان میں 952 اور آزاد کشمیر 412 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے، پنجاب 773، سندھ 679، خیبرپختونخوا 587، بلوچستان 58، اسلام آباد 52، گلگت بلتستان 14اور آزاد کشمیر میں 9 مرٰج جان بحق ہوئے ۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی، تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز سامنے آئے؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی تھی جس کے بعد 31 مارچ تک اموات کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی تھی، تاہم یکم اپریل سے لے کر 30 اپریل تک مزید 359 اموات ریکارڈ کی گئیں، بعد ازاں مئی میں یہ تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.