پنجاب میں سی این جی صارفین کو مشکلات کا سامنا

لاہور…پنجاب میں روزانہ چھ گھنٹے سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے باوجود صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،لمبی لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کے بعد سی این جی ملتی ہے، سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ چھ گھنٹے فراہمی سی این جی ایسوسی ایشن کا مطالبہ تھا ،اب اس کا نتیجہ بھگتے،سی این جی ایسوسی ایشن کے مطالبے پر روزانہ چھ گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز تو کھل گئے، عوام کو ریلیف ملا ضرور مگر توقعات سے بہت کم ،شہر کے کسی بھی سی این جی اسٹیشن پر جائیں ،گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کی لمبی لمبی قطاریں ،کئی کئی گھنٹے انتظار یا پھر مارے مارے پھرنے کے بعد سی این جی نصیب ہوتی ہے جبکہ کئی صارفین، طویل انتظار کے بعد،وقت ختم ہوجانے پر گیس سے محروم رہتے ہیں،شہریوں نے سی این جی اسٹیشنز پر پریشر پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے،دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت ہے اور اسٹیشنز پریشر کم رہے گا،ہفتے میں دو روز گیس کی فراہمی درست اقدام تھا ،روزانہ چھ گھنٹے سی این جی کی تجویز ایسوسی ایشن نے خود دی اب ا س کا نتیجہ بھی بھگتے۔

تبصرے بند ہیں.