بھارت کے بعد یورپ میں پاکستانی آم پربھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

اسلام آباد…بھارت کے بعد یورپ میں پاکستانی آم پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی،برآمدات کے دروازے بند ہوئے تو 3 کروڑ ڈالرز کا جھٹکا لگے گا،تاجر، برآمد کنندگان، باغ مالکان سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے ۔بھارت کے بعد یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی آم کو اپنی منڈیوں تک رسائی کے دروازے بند ہونے کے خدشے نے اس کاروبار سے وابستہ افراد کو پریشان کردیا ہے، پابندی سے بچنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.