پنجاب : عید پر سی این جی اسٹیشن پیر سے 5 دن تک کھلے رہیں گے

کراچی……پنجاب کی طرح سندھ بھر میں بھی عید کے موقع پر آئندہ ہفتے سی این جی کا ناغہ نہیں کیا جائے گا۔سوئی سدرن حکام کے مطابق عید کے موقع پر آئندہ ہفتے سندھ بھر میں 5روز تک مسلسل سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی پنجاب میں آئندہ ہفتے گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سی این جی بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی عید کے دنوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

تبصرے بند ہیں.