اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کی تجویز

اسلام آباد…….اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 35 پیسے فی لٹراضافے کی سفارش کی ہے۔ اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے ۔ ذرائع کےمطابق ایچ او بی سی کی قیمت میں 95 پیسے فی لٹر اضافہ تجویزکیاگیاہے ۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 پیسے فی لٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 8 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.