پنجاب : سی این جی کی فراہمی ،صارفین کی لمبی قطاریں لگ گئیں

عوام شدید گرمی اور روزے کی حالت میں سی این جی سٹیشنز پر لمبی قطاروں میں لگے ہوئے ہیں

لاہور) پنجاب میں نو گھنٹے کے لئے سی این جی کی فراہمی جاری ۔ صارفین کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ سوئی ناردرن کی جانب سے رمضان المبارک کے لئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح لاہور میں بھی صبح چھ بجے سی این جی کی فراہمی شروع ہو گئی جو سہہ پہر تین بجے تک جاری رہے گی ۔ صرف نو گھنٹے ملنے والی سی این جی کے حصول کے لئے صارفین کی لمبی قطاریں سی این جی سٹیشنز پر لگی ہوئی ہیں ۔ اور لوگ روزے کے ساتھ دیگر کام کاج چھوڑ کر سی این جی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ہر ایک گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کا انتظار طویل ہو جاتا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.