جرمن گراں پری ،نیکو روز برگ کوالیفائنگ رائونڈ میں آگے

فاتح ڈرائیور نے پول پوزیشن حاصل کی ،سابق عالمی چیمپئن لوئس ہملٹن حادثے کے بعد ریس سے باہر

فرینکفرٹ () جرمن گراں پری کے کوالیفائنگ راونڈ میں میزبان ملک کے نیکو روز برگ نے پول پوزیشن حاصل کر لی ۔ برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن حادثے کے بعد ریس سے باہر ہو گئے ۔جرمنی میں ہونے والی فارمولا ون کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈرائیوزر نے جیت کے لیے خوب زور لگایا ۔جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑ دیا ۔۔ جرمن ڈرائیور نے اس سیزن کی پانچویں جب کہ کیرئیر کی نویں پول پوزیشن اپنے نام کی ۔برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن کو بریک فیل ہوجانے کے باعث ریس سے باہر ہونا پڑا۔اس سے پہلے وہ انیس ریسز کے بعد روز برگ سے صرف چار پوائنٹ پیچھے تھے۔ فن لینڈ کے ڈرائیور ولٹیری بوٹاس دوسرے جبکہ برازیلین ڈرائیور فیلپ ماسا تیسرے نمبر پر رہے ۔۔ –

تبصرے بند ہیں.