ماہ رمضان کا اختتام آ گیا لیکن آلو اور ٹماٹر کی زیادہ قیمت برقرار

ماہ رمضان کا اختتام آ گیا لیکن مارکیٹوں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی۔

لاہور: () لاہور کی مارکیٹ میں آلو کچا چھلکا کی قیمت بدستور 80 روپے کلو ہے جبکہ بھارتی آلو 50 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت بھی 50 روپے کلو تک ہے تاہم ادرک کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے جو 300 سے کم ہو کر 250 روپے کلو ہو چکا ہے جبکہ لہسن 100 روپے کلو ہے دیگر سبزیوں میں بھنڈی اور کریلے 40 روپے کلو ہیں پھلوں میں آم 100 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں جبکہ آڑو 150 اور خوبانی 160 روپے کلو ہے۔ سیب پہاڑی 300 روپے کلو تک ہے جبکہ مقامی کیلا درجہ اول 150 اور بھارتی کیلا 250 روپے درجن ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.